اردو
ابو اسامہ نے ہمیں حدیث بیان کی کہا : ہمیں شعبہ نے ابو تیاح سے حدیث بیان کی ، انھوں نے کہا : میں نے ابو زرعہ سے سنا ، انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اورانھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا : " میری امت کو قریش کا یہ قبیلہ ہلاک کرے گا ۔ " انھوں نے ( صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین ) نے عرض کی ، پھر آپ ہمیں کیا ( کرنےکا ) حکم دیتے ہیں ؟آپ نے فرمایا : " کاش !لوگ ان سے الگ ہو جائیں ۔ Sahih Muslim